سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 585

جب صبح کی اذان ہو اور کھانے پینے کا برتن اس کے ہاتھ میں ہو

راوی: عبدالاعلی بن حماد , محمد بن عمرو , ابوسلمہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَمِعَ أَحَدُکُمْ النِّدَائَ وَالْإِنَائُ عَلَی يَدِهِ فَلَا يَضَعْهُ حَتَّی يَقْضِيَ حَاجَتَهُ مِنْهُ

عبدالاعلی بن حماد، محمد بن عمرو، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی صبح کی اذان سنے اور کھانے پینے کا برتن اس کے ہاتھ میں ہو تو وہ اس کو فورا ہی نہ رکھ دے بلکہ اپنی ضرورت پوری کرے۔

Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: When any of you hears the summons to prayer while he has a vessel in his hand, he should not lay it down till he fulfils his need.

یہ حدیث شیئر کریں