سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 590

روزہ کس چیز سے افطار کرنا چاہئے؟

راوی: مسدد عبدالوحد بن زیاد , عاصم , حفصہ بنت سیرین , سلیمان بن عامر

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ الرَّبَابِ عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ عَمِّهَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ صَائِمًا فَلْيُفْطِرْ عَلَی التَّمْرِ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ التَّمْرَ فَعَلَی الْمَائِ فَإِنَّ الْمَائَ طَهُورٌ

مسدد ، عبدالوحد بن زیاد، عاصم، حفصہ بنت سیرین، حضرت سلیمان بن عامر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے جو شخص روزہ دار ہو تو اس کو چاہئے کہ وہ کھجور سے افطار کرے اگر کھجور نہ مل پائے تو پھر پانی سے افطار کر لے کیونکہ پانی پاک کرنے والا ہے۔

Narrated Salman ibn Amir:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: When one of you is fasting, he should break his fast with dates; but if he cannot get any, then (he should break his fast) with water, for water is purifying.

یہ حدیث شیئر کریں