سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 595

پے درپے روزے رکھنا

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , قعنبی , مالک , نافع , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْوِصَالِ قَالُوا فَإِنَّکَ تُوَاصِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ إِنِّي لَسْتُ کَهَيْئَتِکُمْ إِنِّي أُطْعَمُ وَأُسْقَی

عبداللہ بن مسلمہ، قعنبی، مالک، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پے درپے روزے رکھنے سے منع فرمایا ہے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا یا رسول اللہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو پے درپے روزے رکھتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میری حالت تم جیسی نہیں ہے مجھ کو کھانا پینا ملتا ہے

یہ حدیث شیئر کریں