سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 596

پے درپے روزے رکھنا

راوی: قتیبہ بن سعید , بکر بن مضر , ابن ہاد , عبداللہ بن خباب , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ أَنَّ بَکْرَ بْنَ مُضَرَ حَدَّثَهُمْ عَنْ ابْنِ الْهَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تُوَاصِلُوا فَأَيُّکُمْ أَرَادَ أَنْ يُوَاصِلَ فَلْيُوَاصِلْ حَتَّی السَّحَرَ قَالُوا فَإِنَّکَ تُوَاصِلُ قَالَ إِنِّي لَسْتُ کَهَيْئَتِکُمْ إِنَّ لِي مُطْعِمًا يُطْعِمُنِي وَسَاقِيًا يَسْقِينِي

قتیبہ بن سعید، بکر بن مضر، ابن ہاد، عبداللہ بن خباب، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ پے درپے روزے نہ رکھا کرو۔ اگر تم میں سے کوئی شخص پے درپے روزے رکھنا چاہے تو اس کو چاہیے کہ روزہ کو سحر تک ملا دے۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو روزوں کو ملا لیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تم جیسا نہیں ہوں۔ میرے لئے ایک کھلانے والا ہے جو کھلاتا ہے اور پلانے والا ہے جو پلاتا ہے

یہ حدیث شیئر کریں