روزہ میں غیبت کرنا
راوی: احمد بن یونس , ابن ابی ذئب , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَدَعْ قَوْلَ الزُّورِ وَالْعَمَلَ بِهِ فَلَيْسَ لِلَّهِ حَاجَةٌ أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ و قَالَ أَحْمَدُ فَهِمْتُ إِسْنَادَهُ مِنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ وَأَفْهَمَنِي الْحَدِيثَ رَجُلٌ إِلَی جَنْبِهِ أُرَاهُ ابْنَ أَخِيهِ
احمد بن یونس، ابن ابی ذئب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جو شخص (روزہ رکھ کر) جھوٹی بات بنانا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑے تو اللہ کو اس بات کی ضرورت نہیں کہ وہ محض اپنا کھانا پینا چھوڑ دے احمد نے کہا میں نے اس حدیث کی اسناد ابن ابی ذئب سے سمجھی اور اس کا متن مجھے اس شخص نے سمجھا یا جو ان کے پہلوں میں بیٹھا ہوا تھا۔ میرا خیال ہے وہ ان کا بھتیجا تھا