روزے میں پچھنے لگوانے کی اجازت
راوی: ابو معمر , عبداللہ بن عمرو , عبدالوارث , ایوب عکرمہ , عبداللہ بن عباس
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِکرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَهُوَ صَائِمٌ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ أَيُّوبَ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ وَجَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ وَهِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ مِثْلَهُ
ابو معمر، عبداللہ بن عمرو، عبدالوارث، ایوب عکرمہ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ کی حالت میں پچھنے لگوائے ہیں ابوداؤد نے کہا کہ اس حدیث کو وہیب بن خالد نے ایوب سے نقل کیا ہے اور جعفر بن ربیعہ وہشام بن حسان نے بواسطہ عکرمہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا ہے۔