سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 612

سوتے وقت سرمہ لگانا

راوی: نفیلی , علی بن ثابت , عبدالرحمن بن نعمان بن معبد بن ہوزہ

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ النُّعْمَانِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ هَوْذَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ أَمَرَ بِالْإِثْمِدِ الْمُرَوَّحِ عِنْدَ النَّوْمِ وَقَالَ لِيَتَّقِهِ الصَّائِمُ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ لِي يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ هُوَ حَدِيثٌ مُنْکَرٌ يَعْنِي حَدِيثَ الْکُحْلِ

نفیلی، علی بن ثابت، عبدالرحمن بن نعمان بن معبد بن ہوزہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سوتے وقت مشک سے ملا ہوا سرمہ لگانے کا حکم فرمایا لیکن روزہ دار اس سے بچے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ مجھ سے یحیی بن معین نے کہا یہ سرمہ سے متعلق حدیث منکر ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں