جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ گواہیوں کا بیان ۔ حدیث 231

دنیا سے بے رغبتی کے بارے میں

راوی: محمد بن بشار , ابوداؤد , حماد بن سلمة , ثابت , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ أَخَوَانِ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَکَانَ أَحَدُهُمَا يَأْتِي النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْآخَرُ يَحْتَرِفُ فَشَکَا الْمُحْتَرِفُ أَخَاهُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَعَلَّکَ تُرْزَقُ بِهِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

محمد بن بشار، ابوداؤد، حماد بن سلمة، ثابت، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں دو بھائی تھے ایک نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر رہتا اور دوسرا محنت مزدوری کرتا ایک مرتبہ مزدوری کرنے والے نے اپنے بھائی کی آپ سے شکایت کی تو آپ نے جواب دیا کہ ہو سکتا ہے کہ تمہیں بھی اس کی وجہ سے رزق ملتا ہو

Sayyidina Anas ibn Maalik (RA) reported that there were two brothers in the time of the Prophet One of them used to keep company of the Prophet (SAW) the other pursued his occupation (and earned a living). He (the bread-earner) complained about his brother to the Prophet (SAW)’ who said, “Perhaps you are given provision on account.”

یہ حدیث شیئر کریں