سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 614

سوتے وقت سرمہ لگانا

راوی: محمد بن عبداللہ , یحیی , ابن موسی , یحیی بن عیسی , اعمش

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ وَيَحْيَی بْنُ مُوسَی الْبَلْخِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ عِيسَی عَنْ الْأَعْمَشِ قَالَ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِنَا يَکْرَهُ الْکُحْلَ لِلصَّائِمِ وَکَانَ إِبْرَاهِيمُ يُرَخِّصُ أَنْ يَکْتَحِلَ الصَّائِمُ بِالصَّبِرِ

محمد بن عبد اللہ، یحیی ابن موسی، یحیی بن عیسی، اعمش سے روایت ہے کہ میں نے اپنے ساتھیوں (محدثین وفقہاء) میں سے کسی کو نہیں دیکھا کہ وہ روزہ دار کے لئے سرمہ لگانے کو برا سمجھتا ہو اور ابراہیم روزہ دار کو ایلوے کے ساتھ سرمہ لگانے کی اجازت دیتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں