سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 615

اگر روزہ دار قصدا قے کرے تو اسکا روزہ ٹوٹ جائے گا

راوی: مسدد , عیسیٰ بن یونس , ہشام بن حسان , محمد بن سیرین , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ذَرَعَهُ قَيْئٌ وَهُوَ صَائِمٌ فَلَيْسَ عَلَيْهِ قَضَائٌ وَإِنْ اسْتَقَائَ فَلْيَقْضِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ أَيْضًا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ هِشَامٍ مِثْلَهُ

مسدد، عیسیٰ بن یونس، ہشام بن حسان، محمد بن سیرین، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس پر روزہ کی حالت میں قے غلبہ کرے تو اس پر قضاء نہیں ہے (یعنی اس کا روزہ نہیں ٹوٹا) اور جس نے از خود قے کی اس پر قضاء لازم ہے۔

Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: if one has a sudden attack of vomiting while one is fasting, no atonement is required of him, but if he vomits intentionally he must make atonement.

یہ حدیث شیئر کریں