دولہا کو ہدیہ اور تحفہ دینا
راوی: احمد بن یحیی بن وزیر , سعید بن کثیر , سلیمان بن بلال , یحیی بن سعید , حمید , انس
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ الْوَزِيرِ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ کَثِيرِ بْنِ عُفَيْرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ آخَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ قُرَيْشٍ وَالْأَنْصَارِ فَآخَی بَيْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ إِنَّ لِي مَالًا فَهُوَ بَيْنِي وَبَيْنَکَ شَطْرَانِ وَلِي امْرَأَتَانِ فَانْظُرْ أَيُّهُمَا أَحَبُّ إِلَيْکَ فَأَنَا أُطَلِّقُهَا فَإِذَا حَلَّتْ فَتَزَوَّجْهَا قَالَ بَارَکَ اللَّهُ لَکَ فِي أَهْلِکَ وَمَالِکَ دُلُّونِي أَيْ عَلَی السُّوقِ فَلَمْ يَرْجِعْ حَتَّی رَجَعَ بِسَمْنٍ وَأَقِطٍ قَدْ أَفْضَلَهُ قَالَ وَرَأَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيَّ أَثَرَ صُفْرَةٍ فَقَالَ مَهْيَمْ فَقُلْتُ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ
احمد بن یحیی بن وزیر، سعید بن کثیر، سلیمان بن بلال، یحیی بن سعید، حمید، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قریش اور انصار کے درمیان باہمی محبت قائم فرما دی تو حضرت سعد بن ربیع کا بھائی حضرت عبدالرحمن بن عوف کو بنا لیا اور حضرت سعد نے ان سے کہا کہ میرے پاس مال موجود ہے میں اس کے دو حصے کرتا ہوں ایک حصہ تو تم لے لو اور دوسرا حصہ میں رکھوں گا اور میرے پاس دو عورتیں ہیں تو تم دونوں کو دیکھو۔ ان میں سے جو تم کو پسند ہو میں اس کو طلاق دیتا ہوں جس وقت عدت پوری ہو جائے تو تم اس سے نکاح کر لینا۔ حضرت عبدالرحمن نے بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ تمہاری بیویوں اور مال میں برکت عطا فرمائے تم مجھ کو بازار دکھلاؤ۔ پھر وہ بازار چلے گئے اور وہ واپس نہیں آئے یہاں تک کہ وہ گھی اور نفع حاصل کر کے لائے۔ حضرت عبدالرحمن نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ پر زردی کا نشان دیکھا تو فرمایا کہ یہ زردی کا نشان کس قسم کا ہے؟ میں نے عرض کیا میں نے شادی کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم ولیمہ کرو چاہے ایک بکری ہی ہو۔
It was narrated that Anas said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘In this world, women and perfume have been made dear to me, and my comfort has been provided in prayer.” (Hasan)