جو شخص روزہ کی حالت میں جماع کر بیٹھے اسکا کفارہ
راوی: جعفر بن مسافر , ابن ابی فدیک , ہشام بن سعد , ابن شہاب , ابوسلمہ بن عبدالرحمن , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْکٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْطَرَ فِي رَمَضَانَ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ فَأُتِيَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ قَدْرُ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا وَقَالَ فِيهِ کُلْهُ أَنْتَ وَأَهْلُ بَيْتِکَ وَصُمْ يَوْمًا وَاسْتَغْفِرْ اللَّهَ
جعفر بن مسافر، ابن ابی فدیک، ہشام بن سعد، ابن شہاب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ ایک شخص رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا جس نے رمضان کا روزہ توڑ دیا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کھجوروں کا ایک تھیلا تھا جس میں تقریبا پندرہ صاع کھجوریں تھیں اس روایت میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو کھا اور اپنے گھر والوں کو کھلا۔ پھر ایک روزہ رکھ (یعنی قضاء کا روزہ) اور استغفار کر