دوزخی خون کے آنسو روئیں گے
راوی:
وعن أنس عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " يا أيها الناس ابكوا فإن لم تستطيعوا فتباكوا فإن أهل النار يبكون في النار حتى تسيل دموعهم في وجوههم كأنها جداول حتى تنقطع الدموع فتسيل الدماء فتقرح العيون فلو أن سفنا أزجيت فيها لجرت " . رواه في " شرح السنة "
اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (اے لوگوخدا کے خوف سے روؤ اور رونا چونکہ اختیاری چیز نہیں ہے اس لئے اگر تمہیں رونا نہ آئے تو بہ تکلف روؤ (یعنی ان احوال کا تصور کرو جو خوف الٰہی سے رلا دے اور رقت طاری کردے ) حقیقت یہ ہے کہ دوزخی جہنم میں روئیں گے اور ان کے آنسو خون بن کر ان کے رخساروں پر اس طرح بہیں گے گویا وہ نالیاں ہیں اور جب ان کے آنسو ختم ہوجائیں گے تو خون بہنا شروع ہوجائے گا اور آنکھیں لہو لہان ہوجائیں گی ان کی آنکھوں سے بہنے والے خون اور آنسو کی زیادتی اس درجہ کی ہوگی کہ اگر ان کے آنسوؤں کے بہاؤ میں کشتیاں چھوڑ دی جائیں تو یقینًا وہ چلنے لگیں " اس روایت کو بغوی نے اپنے اسناد کے ساتھ شرح السنۃ میں نقل کیا ہے ۔"