مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ دوزخ اور دوزخیوں کا بیان ۔ حدیث 256

شقی کون ہے؟

راوی:

وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لا يدخل النار إلا شقي " . قيل : يا رسول الله ومن الشقي ؟ قال : " من لم يعمل لله بطاعة ولم يترك له معصية " . رواه ابن ماجه

اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوزخ میں وہی شخص ڈالا جائے گا جو شقی یعنی بدبخت ہے پوچھا گیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کون شقی ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : شقی وہ ہے جو نہ تو اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کی خاطر (فرض و واجب ) عبادت وطاعات اختیار کرے اور نہ اللہ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی کے لئے یعنی خوف سے گناہ ومعصیت ترک کرے ۔ (ابن ماجہ )

تشریح :
شقی کا لفظ عام مفہوم میں استعمال کیا گیا ہے یعنی اس سے کافر بھی مراد ہے اور مسلمان فاجر بھی۔

یہ حدیث شیئر کریں