سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 650

یہ نہ کہنا چاہیے کہ میں نے رمضان بھر روزہ رکھا

راوی: مسدد یحیی , مہلب , بن ابی حبیبہ , حسن , ابوبکرہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ الْمُهَلَّبِ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ عَنْ أَبِي بَکْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَقُولَنَّ أَحَدُکُمْ إِنِّي صُمْتُ رَمَضَانَ کُلَّهُ وَقُمْتُهُ کُلَّهُ فَلَا أَدْرِي أَکَرِهَ التَّزْکِيَةَ أَوْ قَالَ لَا بُدَّ مِنْ نَوْمَةٍ أَوْ رَقْدَةٍ

مسدد یحیی، مہلب، بن ابی حبیبہ، حسن، حضرت ابوبکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص ہرگز یہ بات نہ کہے کہ میں نے تمام رمضان روزے رکھے اور سارا رمضان عبادت کی۔ راوی کا خیال ہے کہ یہ ممانعت اس وجہ سے ہوگی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود ستائی کو نا پسند فرمایا ہے یا اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ یہ بات کلی طور پر درست نہیں ہو سکتی کیونکہ اس نے یقینی طور پر نیند بھی لی ہوگی اور کچھ نہ کچھ آرام بھی کیا ہوگا۔

Narrated AbuBakrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: One of you should not say: I fasted the whole of Ramadan, and I prayed during the night in the whole of Ramadan. I do not know whether he disliked the purification; or he (the narrator) said: He must have slept a little and taken rest.

یہ حدیث شیئر کریں