سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 652

عید الفطر اور عید الا ضحی کے دن روزہ رکھنا

راوی: موسی بن اسمعیل , وہیب , عمرو بن یحیی , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَی عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صِيَامِ يَوْمَيْنِ يَوْمِ الْفِطْرِ وَيَوْمِ الْأَضْحَی وَعَنْ لِبْسَتَيْنِ الصَّمَّائِ وَأَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ وَعَنْ الصَّلَاةِ فِي سَاعَتَيْنِ بَعْدَ الصُّبْحِ وَبَعْدَ الْعَصْرِ

موسی بن اسماعیل، وہیب، عمرو بن یحیی، ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے ایک عید الفطر کے دن دوسرے عید الاضحی کے دن اور ایسا کپڑا لپیٹ کر اوڑھنے سے جس میں ستر کھلنے کا خوف ہو اور دو وقتوں میں نماز پڑھنے سے منع فرمایا ایک فجر کی نماز کے بعد (سورج نکلتے وقت) دوسرے عصر کی نماز کے بعد (سورج غروب ہونے تک)

یہ حدیث شیئر کریں