سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 655

روزہ کے لئے جمعہ کے دن کو مخصوص نہ کرے

راوی: مسدد , ابومعاویہ , اعمش , ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَصُمْ أَحَدُکُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلَّا أَنْ يَصُومَ قَبْلَهُ بِيَوْمٍ أَوْ بَعْدَهُ

مسدد، ابومعاویہ، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص صرف جمعہ کے دن کا روزہ نہ رکھے بلکہ اس کے ساتھ ایک دن پہلے سے روزہ رکھے یا ایک دن بعد کا بھی رکھے۔

یہ حدیث شیئر کریں