محرم کے مہینہ میں روزے رکھنا
راوی: مسدد , قتیبہ بن سعید , ابوعوانہ , ابوبشر , حمید بن عبدالرحمن , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْضَلُ الصِّيَامِ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ شَهْرُ اللَّهِ الْمُحَرَّمُ وَإِنَّ أَفْضَلَ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْمَفْرُوضَةِ صَلَاةٌ مِنْ اللَّيْلِ لَمْ يَقُلْ قُتَيْبَةُ شَهْرٌ قَالَ رَمَضَانُ
مسدد، قتیبہ بن سعید، ابوعوانہ، ابوبشر، حمید بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا رمضان کے بعد (مرتبہ کے لحاظ سے) بہترین روزے اللہ کے مہینے محرم کے ہیں اور فرض نماز کے بعد (مرتبہ کے لحاظ سے) رات کی نماز بہترین نماز ہے (یعنی تہجد کی نماز)۔قتیبہ نے "شہر"کا لفظ استعمال نہیں کیا بلکہ صرف رمضان کہا۔