سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 665

رجب کے مہینہ میں روزے رکھنا

راوی: ابراہیم بن موسی , عیسیٰ عثمان , ابن حکیم , سعید بن جبیر , صیام , عبداللہ بن عباس

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عِيسَی حَدَّثَنَا عُثْمَانُ يَعْنِي ابْنَ حَکِيمٍ قَالَ سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنْ صِيَامِ رَجَبٍ فَقَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَصُومُ حَتَّی نَقُولَ لَا يُفْطِرُ وَيُفْطِرُ حَتَّی نَقُولَ لَا يَصُومُ

ابراہیم بن موسی، عیسیٰ عثمان، ابن حکیم، سعید بن جبیر، صیام، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی تو اس قدر تواتر کے ساتھ روزے رکھتے کہ ہم کہنے لگتے کہ اب آپ روزہ ترک نہیں کریں گے۔ اور کبھی اتنی مدت تک روزے چھوڑے رکھتے کہ ہم کو گمان ہونے لگتا کہ اب آپ روزہ نہ رکھیں گے۔

یہ حدیث شیئر کریں