سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 668

شوال کے مہینہ میں چھ دن کے روزے رکھنا

راوی: نفیلی , عبدالعزیز بن محمد , صفوان بن سلیم , سعد بن سعید , عمرو بن ثابت انصاری , ابوایوب انصاری

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ وَسَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ صَاحِبِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ صَامَ رَمَضَانَ ثُمَّ أَتْبَعَهُ بِسِتٍّ مِنْ شَوَّالٍ فَکَأَنَّمَا صَامَ الدَّهْرَ

نفیلی، عبدالعزیز بن محمد، صفوان بن سلیم، سعد بن سعید، عمرو بن ثابت انصاری، صحابی رسول حضرت ابوایوب انصاری سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے رمضان کے روزے رکھے اور اس کے بعد چھ روزے شوال کے رکھے گویا اس نے ہمیشہ روزے رکھے۔

یہ حدیث شیئر کریں