سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 669

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نفلی روزے کس طرح رکھتے تھے

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , ابونضر , عمر بن عبیداللہ , ابوسلمہ بن عبدالرحمن , عائشہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّی نَقُولَ لَا يُفْطِرُ وَيُفْطِرُ حَتَّی نَقُولَ لَا يَصُومُ وَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَکْمَلَ صِيَامَ شَهْرٍ قَطُّ إِلَّا رَمَضَانَ وَمَا رَأَيْتُهُ فِي شَهْرٍ أَکْثَرَ صِيَامًا مِنْهُ فِي شَعْبَانَ

عبداللہ بن مسلمہ، مالک، ابونضر، عمر بن عبیداللہ، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے رکھتے تھے یہاں تک کہ ہم سمجھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم افطار نہ کریں گے (یعنی روزہ ترک نہیں کریں گے) اور روزہ ترک کئے رہتے یہاں تک کہ ہم سمجھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ نہ رکھیں گے۔ اور میں نے کبھی نہ دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رمضان کے سوا کسی اور مہینہ میں پورے ماہ روزے رکھے ہوں اور نہ میں نے یہ دیکھا کہ آپ نے شعبان کے سوا کسی اور مہینہ میں اس سے زیادہ روزے رکھے ہوں۔

یہ حدیث شیئر کریں