موطا امام مالک ۔ جلد اول ۔ کتاب الحج ۔ حدیث 688

عمرہ کی متفرق حدیثوں کا بیان

راوی:

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ افْصِلُوا بَيْنَ حَجِّکُمْ وَعُمْرَتِکُمْ فَإِنَّ ذَلِکَ أَتَمُّ لِحَجِّ أَحَدِکُمْ وَأَتَمُّ لِعُمْرَتِهِ أَنْ يَعْتَمِرَ فِي غَيْرِ أَشْهُرِ الْحَجِّ
حَدَّثَنِي عَنْ مَالِک أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ کَانَ إِذَا اعْتَمَرَ رُبَّمَا لَمْ يَحْطُطْ عَنْ رَاحِلَتِهِ حَتَّی يَرْجِعَ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر فرماتے تھے جدائی کرو حج اور عمرہ میں تاکہ حج بھی پورا ادا ہو اور عمرہ بھی پورا ادا ہو اور وہ اس طرح کہ حج کے مہینوں میں نہ کرے بلکہ اور دنوں میں کرے ۔
امام مالک کو پہنچا ہے کہ حضرت عثمان بن عفان جب عمرہ کرتے تو کبھی اپنے اونٹ سے نہ اترتے یہاں تک کہ لوٹ آتے مدینہ کو۔

Yahya related to me from Malik, from Nafi, from Abdullah ibn Umar, that Umar ibn al-Khattab said, "Keep your hajj separate from your umra. That way your hajj will be more complete. And your umra will be more complete if you do it outside of the months of the hajj."

یہ حدیث شیئر کریں