جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ گواہیوں کا بیان ۔ حدیث 300

زبان کی حفاظت کرنے کے متعلق

راوی: محمد بن موسیٰ بصری , حماد بن زید , ابوصہباء سعدی بن جبیر , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي الصَّهْبَائِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَفَعَهُ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ ابْنُ آدَمَ فَإِنَّ الْأَعْضَائَ کُلَّهَا تُکَفِّرُ اللِّسَانَ فَتَقُولُ اتَّقِ اللَّهَ فِينَا فَإِنَّمَا نَحْنُ بِکَ فَإِنْ اسْتَقَمْتَ اسْتَقَمْنَا وَإِنْ اعْوَجَجْتَ اعْوَجَجْنَا

محمد بن موسیٰ بصری، حماد بن زید، ابوصہباء سعدی بن جبیر، حضرت ابوسعید خدری مرفوعاً نقل کرتے ہیں کہ جب صبح ہوتی ہے تو انسان کے تمام اعضاء اس کی زبان سے التجاء کرتے ہیں کہ اللہ سے ڈر ہم بھی تیرے ساتھ ہیں اگر تو سیدھی ہوگی تو ہم سے سیدھے ہوں گے اور اگر تو ٹیڑھی ہوگئی تو ہم سب بھی ٹیڑھے ہو جائیں گے

Abu Sa’eed Khudri (RA) reported in a marfu’ from, “When morning dawns on the son of Aadam, all his limbs humble themselves before his tongue and implore (it), ‘Fear Allah for we depend on you. If you stay straight, we are straight, but if you are crooked then we are crooked.’”

[Ahmed 11908]

یہ حدیث شیئر کریں