قسامت کا بیان
راوی: عبداللہ بن سعید , ابوخالد , حجاج , عمرو بن شعیب , عبداللہ بن عمرو بن عاص
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ حُوَيِّصَةَ وَمُحَيِّصَةَ ابْنَيْ مَسْعُودٍ وَعَبْدَ اللَّهِ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ ابْنَيْ سَهْلٍ خَرَجُوا يَمْتَارُونَ بِخَيْبَرَ فَعُدِيَ عَلَی عَبْدِ اللَّهِ فَقُتِلَ فَذُکِرَ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ تُقْسِمُونَ وَتَسْتَحِقُّونَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ نُقْسِمُ وَلَمْ نَشْهَدْ قَالَ فَتُبْرِئُکُمْ يَهُودُ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذًا تَقْتُلَنَا قَالَ فَوَدَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِهِ
عبداللہ بن سعید، ابوخالد، حجاج، عمرو بن شعیب، حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص سے روایت ہے کہ مسعود کے دونوں بیٹے جو حویصہ اور محیصہ اور سہل کے دونوں بیٹے عبداللہ اور عبدالرحمن خیبر کی طرف روزی کی تلاش میں نکلے تو عبداللہ پر زیادتی ہوئی اور کسی نے انہیں قتل کر دیا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا تم قسم کھاؤ گے اور اپنے ساتھی کا خون ثابت کرو گے انہوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہم کیسے قسم کھائیں حالانکہ ہم نے قتل دیکھا نہیں آپ نے فرمایا پھر یہود قسم کھا کر اپنی براءت ظاہر کریں انہوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پھر تو یہود ہم کو مار ڈالیں گے اس پر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاس سے دیت دی۔
It was narrated from' Amr bin Shu'aib, from his father, from his grandfather, that Huwayyisah and Muhayyisah, the sons of Masud, and 'Abdullah and Abdur-Rahman the sons of Sahl went out to search for food Khaibar. 'Abdullah was attacked and killed, and mention of that was made to the Messenger of Allah. He said: "Will you swear an oath and establish your right to blood money?" They said: "0 Messenger of Allah, how can we swear an oath when we did not witness anything?" He said: "Do you want the Jews to swear that they are innocent?" They said: "0 Messenger of Allah, then they will kill us too." So the Messenger of Allah paid the blood money himself.