سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ دیت کا بیان ۔ حدیث 841

تمام مسلمانوں کے خون برابر ہیں ۔

راوی: محمد بن عبدالاعلی , معتمر بن سلیمان , حنش , عکرمہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی الصَّنْعَانِيُّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حَنَشٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمُسْلِمُونَ تَتَکَافَأُ دِمَاؤُهُمْ وَهُمْ يَدٌ عَلَی مَنْ سِوَاهُمْ يَسْعَی بِذِمَّتِهِمْ أَدْنَاهُمْ وَيُرَدُّ عَلَی أَقْصَاهُمْ

محمد بن عبدالاعلی، معتمر بن سلیمان، حنش، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی نے فرمایا تمام مسلمانوں کے خون برابر ہیں اور وہ اپنی مخالف اقوام کے خلاف ایک ہاتھ ہیں ان میں سے ادنی شخص بھی امان دے سکتا ہے اور لڑائی میں دور رہنے والے مسلمان کو بھی حصہ غنیمت دیا جائے گا۔

It was narrated from Ibn 'Abbas that the Prophet said: "The blood of the Muslims is equal, they are one hand against others. The asylum offered by the lowest of them in status applies to them (all), and the return is granted to the farthest of them.'

یہ حدیث شیئر کریں