اگر کسی روزہ دار کی ولیمہ کی دعوت ہو
راوی: عبداللہ بن سعید , ابوخالد , ہشام , ابن سیرین , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دُعِيَ أَحَدُکُمْ فَلْيُجِبْ فَإِنْ کَانَ مُفْطِرًا فَلْيَطْعَمْ وَإِنْ کَانَ صَائِمًا فَلْيُصَلِّ قَالَ هِشَامٌ وَالصَّلَاةُ الدُّعَائُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ أَيْضًا عَنْ هِشَامٍ
عبداللہ بن سعید، ابوخالد، ہشام، ابن سیرین، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی شخص تمہیں کھانے پر بلائے تو اس کی دعوت قبول کرو۔ روزہ نہ تو کھانا کھا اور اگر روزہ سے ہو تو دعوت کرنے والے کے لئے دعا کرو۔ ہشام کہتے ہیں کہ اس حدیث میں صلوة سے مراد دعا ہے۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس کو حفص بن غیاث نے بھی ہشام سے روایت کیا ہے۔