اگر کسی روزہ دار کی ولیمہ کی دعوت ہو
راوی: مسدد , سفیان , ابوزناد , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دُعِيَ أَحَدُکُمْ إِلَی طَعَامٍ وَهُوَ صَائِمٌ فَلْيَقُلْ إِنِّي صَائِمٌ
مسدد، سفیان، ابوزناد، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا اگر کسی شخص کو کھانے پر بلایا جائے اور وہ روزہ سے ہو تو اس کو بتا دینا چاہئے کہ میرا روزہ ہے۔