اعتکاف کہاں کرنا چاہئے
راوی: سلیمان بن داؤد , ابن وہب , یونس , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ أَنَّ نَافِعًا أَخْبَرَهُ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَعْتَکِفُ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ قَالَ نَافِعٌ وَقَدْ أَرَانِي عَبْدُ اللَّهِ الْمَکَانَ الَّذِي کَانَ يَعْتَکِفُ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمَسْجِدِ
سلیمان بن داؤد، ابن وہب، یونس، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے اخیرعشرہ میں اعتکاف کرتے تھے۔ نافع کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر نے مجھے مسجد نبوی میں وہ جگہ دکھائی جہاں آپ اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔