معتکف حوائج ضروریہ سے فراغت کے لئے گھر میں جاسکتا ہے
راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , ابن شہاب , عروہ , عمرہ بنت عبدالرحمن , عائشہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اعْتَکَفَ يُدْنِي إِلَيَّ رَأْسَهُ فَأُرَجِّلُهُ وَکَانَ لَا يَدْخُلُ الْبَيْتَ إِلَّا لِحَاجَةِ الْإِنْسَانِ
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، ابن شہاب، عروہ، عمرہ بنت عبدالرحمن، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معتکف ہوتے تو اپنا سر (مسجد کے حجرہ میں) میرے قریب کر دیتے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک میں کنگھی کر دیتی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر میں نہ آتے تھے مگر حاجت انسانی کے لئے۔