معتکف حوائج ضروریہ سے فراغت کے لئے گھر میں جاسکتا ہے
راوی: سلیمان بن حرب , مسدد , حماد ہشام بن عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَکُونُ مُعْتَکِفًا فِي الْمَسْجِدِ فَيُنَاوِلُنِي رَأْسَهُ مِنْ خَلَلِ الْحُجْرَةِ فَأَغْسِلُ رَأْسَهُ وَقَالَ مُسَدَّدٌ فَأُرَجِّلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ
سلیمان بن حرب، مسدد، حماد ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ رسول اللہ مسجد میں اعتکاف کرتے تھے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا سر حجرہ کے سوراخوں سے اندر کر دیتے تھے۔ اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سر دھو دیتی تھی۔ مسدد نے اپنی روایت میں یہ اضافہ نقل کیا کہ میں آپ کے سر میں کنگھی کرتی حالانکہ میں حائضہ ہوتی۔