جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ قیامت کا بیان ۔ حدیث 357

باب

راوی: سفیان بن وکیع , عیسیٰ بن یونس , ابوبکر بن مریم , (دوسری سند) عبدللہ بن عبدالرحمن عمرو بن عون , ابن مبارک , ابوبکر بن ابی مریم , ضمرة بن حبیب , شداد بن اوس

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَکِيعٍ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ حَبِيبٍ عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْکَيِّسُ مَنْ دَانَ نَفْسَهُ وَعَمِلَ لِمَا بَعْدَ الْمَوْتِ وَالْعَاجِزُ مَنْ أَتْبَعَ نَفْسَهُ هَوَاهَا وَتَمَنَّی عَلَی اللَّهِ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ قَالَ وَمَعْنَی قَوْلِهِ مَنْ دَانَ نَفْسَهُ يَقُولُ حَاسَبَ نَفْسَهُ فِي الدُّنْيَا قَبْلَ أَنْ يُحَاسَبَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيُرْوَی عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ حَاسِبُوا أَنْفُسَکُمْ قَبْلَ أَنْ تُحَاسَبُوا وَتَزَيَّنُوا لِلْعَرْضِ الْأَکْبَرِ وَإِنَّمَا يَخِفُّ الْحِسَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَی مَنْ حَاسَبَ نَفْسَهُ فِي الدُّنْيَا وَيُرْوَی عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ لَا يَکُونُ الْعَبْدُ تَقِيًّا حَتَّی يُحَاسِبَ نَفْسَهُ کَمَا يُحَاسِبُ شَرِيکَهُ مِنْ أَيْنَ مَطْعَمُهُ وَمَلْبَسُهُ

سفیان بن وکیع، عیسیٰ بن یونس، ابوبکر بن مریم، (دوسری سند) عبدللہ بن عبدالرحمن عمرو بن عون، ابن مبارک، ابوبکر بن ابی مریم، ضمرة بن حبیب، حضرت شداد بن اوس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ عقلمند وہ ہے جو اپنے نفس کو عبادت میں لگائے اور موت کے بعد کی زندگی کے لئے عمل کرے جبکہ بے وقوف وہ ہے جو اپنے نفس کی پیروی کرے اور اللہ تعالیٰ سے امید رکھے یہ حدیث حسن ہے اور (مَنْ دَانَ نَفْسَهُ) کا مطلب حساب قیامت سے پہلے نفس کا محاسبہ کرنا ہے حضرت عمر بن خطاب سے منقول ہے کہ انہوں نے فرمایا اپنے نفسوں کا محاسبہ کرو اس سے قبل کہ تمہارا محاسبہ کیا جائے اور بری پیشی کے لئے تیار ہو جاؤ قیامت کے دن اس آدمی کا حساب آسان ہوگا جس نے دنیا ہی میں اپنا حساب کر لیا میمون بن مہران سے منقول ہے کہ انہوں نے فرمایا بندہ اس وقت تک پرہیزگار شمار نہں ہوتا جب تک اپنے نفس کا محاسبہ نہ کرے جس طرح اپنے شریک سے کرتا ہے کہ اس نے کہاں سے کھایا اور کہاں سے پہنا

Sayyidina Shaddad ibn Aws reported that the Prophet said, “The intelligent man is he who turns himself to worship and performs deeds for that which comes after death, but the helpless is he who submits his self to its passion and puts his hope in Allah (for that) .”

[Ibn e Majah 4259, Ahmed 17123]

یہ حدیث شیئر کریں