نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چاندی کی انگوٹھی اور اس پر محمد رسول اللہ کے نقش اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفاء کا اس انگوٹھی کے پہننے کے بیان میں
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , عمرو ناقد محمد بن عباد ابن ابی عمر ابی بکر سفیان , ابن عیینہ ایوب بن موسیٰ نافع ابن عمر ابن عمر
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ وَاللَّفْظُ لِأَبِي بَکْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اتَّخَذَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ثُمَّ أَلْقَاهُ ثُمَّ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَقَالَ لَا يَنْقُشْ أَحَدٌ عَلَی نَقْشِ خَاتَمِي هَذَا وَکَانَ إِذَا لَبِسَهُ جَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي بَطْنَ کَفِّهِ وَهُوَ الَّذِي سَقَطَ مِنْ مُعَيْقِيبٍ فِي بِئْرِ أَرِيسٍ
ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد محمد بن عباد ابن ابی عمر ابی بکر سفیان، ابن عیینہ ایوب بن موسیٰ نافع حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی تھی پھر وہ پھینک دی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی جس میں محمد رسول اللہ کا نقش تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی آدمی میری اس انگوٹھی کے نقش کی طرح اپنی انگوٹھی پر نقش نہ بنوائے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس چاندی کی انگوٹھی کو پہنتے تھے تو اس کے نگینے کو اپنی ہتھیلی کی طرف کرلیا کرتے تھے اور یہی انگوٹھی تھی جو کہ معیقیب کے ہاتھ سے بئر اریس میں گر گئی تھی۔
Ibn Umar reported that Allah's Apostle (may peace be upon hirn) had made for himself a gold ring; then lie discarded it. and then made for himself a silver ring. and had these words engraved upon it (Mubamrnad, Messenger of Allah), and said: No one should engrave anything like the engraving of this signet ring of mine. and when he Wore it. he kept its stone towards the inside of his palm, and it was this which fell down (from the hands) of Mu'ayqib into the well of Aris.