نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چاندی کی انگوٹھی اور اس پر محمد رسول اللہ کے نقش اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفاء کا اس انگوٹھی کے پہننے کے بیان میں
راوی: یحیی بن یحیی , خلف بن ہشام ابوربیع عتکی حماد یحیی حماد بن زید عبدالعزیز بن صہیب انس بن مالک , انس بن مالک
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَخَلَفُ بْنُ هِشَامٍ وَأَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَکِيُّ کُلُّهُمْ عَنْ حَمَّادٍ قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَقَالَ لِلنَّاسِ إِنِّي اتَّخَذْتُ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ وَنَقَشْتُ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ فَلَا يَنْقُشْ أَحَدٌ عَلَی نَقْشِهِ
یحیی بن یحیی، خلف بن ہشام ابوربیع عتکی حماد یحیی حماد بن زید عبدالعزیز بن صہیب، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی جس میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نقش تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا کہ میں نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی ہے اور میں نے اس انگوٹھی میں محمد رسول اللہ کا نقش بنوایا ہے تو کوئی آدمی اس کی طرح اپنی انگوٹھی پر نقش نہ بنوائے۔
Anas b. Malik reported that Allah's Apostle (may peace be upon him) had made for him a silver ring. and got engraved on it (Mubamrnad, Messenger of Allah) and said to the people I have got made a ring of silver and engraved in it (these words) (Mubamrnad, Messenger of Allah). So none should engrave these (words) like this engravement.