نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انگوٹھی بنوانے کے بیان میں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم عجم والوں کی طرف خط لکھنے کا ارادہ فرماتے ۔
راوی: محمد بن مثنی , ابن بشار مثنی محمد بن جعفر , شعبہ , قتادہ , انس , بن مالک انس بن مالک
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ لَمَّا أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَکْتُبَ إِلَی الرُّومِ قَالَ قَالُوا إِنَّهُمْ لَا يَقْرَئُونَ کِتَابًا إِلَّا مَخْتُومًا قَالَ فَاتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ کَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی بَيَاضِهِ فِي يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَقْشُهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ
محمد بن مثنی، ابن بشار مثنی محمد بن جعفر، شعبہ، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بادشاہ روم کو خط لکھنے کا ارادہ فرمایا تو صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ وہ (بادشاہ روم) اس خط کو مہر دیکھے بغیر نہیں پڑھیں گے راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی گویا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ مبارک میں اب بھی اس انگوٹھی کی سفیدی دیکھ رہا ہوں اس انگوٹھی کا نقش محمد رسول اللہ تھا۔
Anas b. Malik reported that when Allah's Messenger (may peace be upon him) decided to write letters to the Byzantine (Emperor) they (his Companions) told him that they would not read a letter unless it is sealed. (Then) Allah's Messenger (may peace be upon him) had a silver ring made (for himealf), (its shape is too vivid in my mind) as if I see its brightness in the band of Allah's Messenger (may peace be upon him) and its engravement was (Muhammad, Messenger of Allah).