خلع سے متعلق احادیث
راوی: محمد بن سلمہ , ابن قاسم , مالک , یحیی بن سعید , عمرہ بنت عبدالرحمن , حبیبہ بنت سہل ا
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ الْقَاسِمِ عَنْ مَالِکٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ عَنْ حَبِيبَةَ بِنْتِ سَهْلٍ أَنَّهَا کَانَتْ تَحْتَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَی الصُّبْحِ فَوَجَدَ حَبِيبَةَ بِنْتَ سَهْلٍ عِنْدَ بَابِهِ فِي الْغَلَسِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ هَذِهِ قَالَتْ أَنَا حَبِيبَةُ بِنْتُ سَهْلٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ مَا شَأْنُکِ قَالَتْ لَا أَنَا وَلَا ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ لِزَوْجِهَا فَلَمَّا جَائَ ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ حَبِيبَةُ بِنْتُ سَهْلٍ قَدْ ذَکَرَتْ مَا شَائَ اللَّهُ أَنْ تَذْکُرَ فَقَالَتْ حَبِيبَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ کُلُّ مَا أَعْطَانِي عِنْدِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِثَابِتٍ خُذْ مِنْهَا فَأَخَذَ مِنْهَا وَجَلَسَتْ فِي أَهْلِهَا
محمد بن سلمہ، ابن قاسم، مالک، یحیی بن سعید، عمرہ بنت عبدالرحمن، حضرت حبیبہ بنت سہل اہلیہ حضرت صامت بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح صادق کے شروع میں نماز کے لئے نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حبیبہ کو دروازہ کے نزدیک پایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم کون ہو؟ تو انہوں نے عرض کیا میں حبیبہ بنت سہل ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا ہوا ہے کس وجہ سے آئی ہو؟ حضرت حبیبہ نے فرمایا کہ میرے اور میرے شوہر ثابت بن قیس کے درمیان نبھا نہیں رہتا۔جب ثابت بن قیس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ حبیبہ بنت سہل کچھ بیان کر رہی ہیں جو کچھ کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا اس کی زبان سے نکلا۔ یہ سن کر حبیبہ بولی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس نے جو کچھ مجھ سے کہہ دیا وہ میرے پاس موجود ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ثابت بن قیس کو کہا لے لو۔ یعنی تم ان سے اپنی چیز واپس لے لو۔ چنانچہ حضرت ثابت بن قیس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمانے کے مطابق وہ چیز ان سے واپس لے لی اور حضرت حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اپنے گھر والوں میں بیٹھ گئیں یعنی حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر سے چلی گئیں(یعنی خلع لے لیا)۔
It was narrated from Ayyub, from Al-Hasan, from Abu Hurairah, that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Women who seek divorce and Khul are like the female hypocrites.” Al Hasan said: “I did not hear it from anyone other than Abu Hurairah.” (Sahih) Abu ‘Abdur-Rahmán (An-Nasa’i) said: Al-Hasan did not hear anything from Abu Hurairah.