جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ قیامت کا بیان ۔ حدیث 377

باب

راوی: قتیبة , ابوعوانہ , قتادہ , ابوبردہ , ابوموسی

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَی عَنْ أَبِيهِ قَالَ يَا بُنَيَّ لَوْ رَأَيْتَنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصَابَتْنَا السَّمَائُ لَحَسِبْتَ أَنَّ رِيحَنَا رِيحُ الضَّأْنِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ وَمَعْنَی هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّهُ کَانَ ثِيَابَهُمْ الصُّوفُ فَإِذَا أَصَابَهُمْ الْمَطَرُ يَجِيئُ مِنْ ثِيَابِهِمْ رِيحُ الضَّأْنِ

قتیبہ ، ابوعوانہ، قتادہ، ابوبردہ، حضرت ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے بیٹے سے فرمایا اے بیٹے ! اگر تم ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ (یعنی عہد نبوی میں) دیکھتے اور کبھی بارش ہو جاتی تو تم کہتے ہمارے جسم کی بو بھیڑ کی بو کی طرح ہے۔ یہ حدیث صحیح ہے۔ اور حدیث کا مطلب یہ ہے کہ صحابہ کرام کے کپڑے چونکہ اونی ہوتے تھے۔ اس لئے جب بارش ہوتی تو ان سے بھیڑ کی سی بو آنے لگتی۔

Sayyidina Abu Musa (RA) said to his son, Son, if you had observed us during times of the Prophet (SAW) while rain fell on us, you would have perceived on us the odour of a ram.’

[Ahmed 19779, Abu Dawud 4033, Ibn e Majah 3562]

یہ حدیث شیئر کریں