اگر کوئی شخص مقررہ آدمی کا نام لے کر عورت پر تہمت لگائے ان کے درمیان لعان کی صورت
راوی: اسحاق بن ابراہیم , عبدالاعلی , ہشام
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی قَالَ سُئِلَ هِشَامٌ عَنْ الرَّجُلِ يَقْذِفُ امْرَأَتَهُ فَحَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ عَنْ ذَلِکَ وَأَنَا أَرَی أَنَّ عِنْدَهُ مِنْ ذَلِکَ عِلْمًا فَقَالَ إِنَّ هِلَالَ بْنَ أُمَيَّةَ قَذَفَ امْرَأَتَهُ بِشَرِيکِ بْنِ السَّحْمَائِ وَکَانَ أَخُو الْبَرَائِ بْنِ مَالِکٍ لِأُمِّهِ وَکَانَ أَوَّلَ مَنْ لَاعَنَ فَلَاعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمَا ثُمَّ قَالَ ابْصُرُوهُ فَإِنْ جَائَتْ بِهِ أَبْيَضَ سَبِطًا قَضِيئَ الْعَيْنَيْنِ فَهُوَ لِهِلَالِ بْنِ أُمَيَّةَ وَإِنْ جَائَتْ بِهِ أَکْحَلَ جَعْدًا أَحْمَشَ السَّاقَيْنِ فَهُوَ لِشَرِيکِ بْنِ السَّحْمَائِ قَالَ فَأُنْبِئْتُ أَنَّهَا جَائَتْ بِهِ أَکْحَلَ جَعْدًا أَحْمَشَ السَّاقَيْنِ
اسحاق بن ابراہیم، عبدالاعلی، حضرت ہشام سے مروی ہے کہ ان سے اس شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا کہ جو اپنی اہلیہ پر زنا کی تہمت لگاتا ہو تو انہوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا قول بیان فرمایا کہ میں نے حضرت ابن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہی مسئلہ دریافت کیا تھا کہ ان کو اس مسئلہ کا علم ضرور ہوگا۔ چنانچہ انہوں نے فرمایا کہ حضرت ہلال بن امیہ نے اپنی اہلیہ پر حضرت شریک بن سماد کے ساتھ زنا کی تہمت لگائی حضرت شریک حضرت براء بن مالک کے بھائی تھے (ماں شریک) اور وہ پہلے شخص تھے کہ جنہوں نے لعان کیا چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے درمیان لعان کرایا اور فرمایا کہ اس کو دیکھنا کہ اگر اس نے اسی طرح کا بچہ پیدا کیا کہ اس کا رنگ سفید اور اس کے بال سیدھے اور اس کی آنکھیں بگڑی ہوئی ہوں تو وہ بچہ ہلال بن امیہ کا ہے اور اگر کالے رنگ کی آنکھوں والا ہوگا اور اس کے بال گنگھریالے ہوں گے اور اس کی پنڈیاں پتلی ہوں گی تو وہ شریک بن سماد کا ہوگا۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں پھر مجھے معلوم ہوا کہ اس نے کالے رنگ کی آنکھوں والا اور پتلی پنڈلیوں والا بچہ پیدا کیا۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم conducted the procedure of Li’an between the ‘AjlanI and his wife, who was pregnant.” (Sahih)