جو تی پہنتے وقت پہلے دائیں پاؤں اور اتارتے وقت پہلے بائیں پاؤں کے استحباب اور ایک ہی جوتی میں چلنے کی کراہت کے بیان میں
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابوکریب , ابن ادریس , اعمش , ابورزین ابوہریرہ ابورزین
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ وَاللَّفْظُ لِأَبِي کُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي رَزِينٍ قَالَ خَرَجَ إِلَيْنَا أَبُو هُرَيْرَةَ فَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَی جَبْهَتِهِ فَقَالَ أَلَا إِنَّکُمْ تَحَدَّثُونَ أَنِّي أَکْذِبُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِتَهْتَدُوا وَأَضِلَّ أَلَا وَإِنِّي أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ أَحَدِکُمْ فَلَا يَمْشِ فِي الْأُخْرَی حَتَّی يُصْلِحَهَا
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، ابن ادریس، اعمش، حضرت ابو رزین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہماری طرف تشریف لائے تو انہوں نے اپنی پیشانی پر اپنا ہاتھ مبارک مار کر فرمایا سنو! (آگاہ رہو) تم لوگ بیان کرتے ہو کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ کہتا ہوں تاکہ تم ہدایت یافتہ ہوجاؤ اور میں گمراہ ہو جاؤں آگاہ رہو میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم میں سے کسی آدمی کی جوتی کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ دوسری جوتی میں نہ چلے جب تک کہ اس جوتی کو ٹھیک نہ کروالے۔
Abu Razin reported: Abu Huraira came to us and he struck his forehead with his hand and said: Behold I you talk amongst yourself that I attribute wrongly to Allah's Messenger (may peace be upon him) (certain things) in order to guide you to the right path. In such a case, I would myself go astray. Listen. I bear testimony to the fact that I heard Allah's Messenger (may peace be upon him) saying: When the thong of any one of you is broken, he should not walk in the second one until he has got it repaired.