قرض وصیت پر مقدم ہے۔
راوی: علی بن محمد , وکیع , سفیان , ابی اسحق , علی
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَضَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالدَّيْنِ قَبْلَ الْوَصِيَّةِ وَأَنْتُمْ تَقْرَئُونَهَا مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِي بِهَا أَوْ دَيْنٍ وَإِنَّ أَعْيَانَ بَنِي الْأُمِّ لَيَتَوَارَثُونَ دُونَ بَنِي الْعَلَّاتِ
علی بن محمد، وکیع، سفیان، ابی اسحاق ، حضرت علی فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا قرض وصیت پر مقدم ہے اور تم پڑھتے ہو من بعد وصیة یوصی (اس دین کو وصیت کے بعد ذکر کیا اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ اس کا درجہ بھی بعد میں ہے بلکہ وصیت کی اہمیت کے پیش نظر وصیت کو مقدم فرمایا اور حقیقی بھائی وارث ہوں گے علاقائی بھائی وارث نہ ہوں گے۔
It was narrated that 'Ali said. "The Messenger of Allah ruled that the debts should be paid off before the execution of the will. You recite: '(The distribution in all cases is) after the payment of legacies he may have bequeathed or debts. The sons of one mother (from the same father) inherit from one another, but not the sons from different mothers (but the same father)."