بڑھاپے میں زرد رنگ یا سرخ رنگ کے ساتھ خضاب کرنے کے استحباب کے اور سیاہ رنگ کے خضاب کی حرمت کے بیان میں
راوی: ابوطاہر عبداللہ بن وہب , ابن جریج , زبیر , جابر
و حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ يَوْمَ فَتْحِ مَکَّةَ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ کَالثَّغَامَةِ بَيَاضًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيِّرُوا هَذَا بِشَيْئٍ وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ
ابوطاہر عبداللہ بن وہب، ابن جریج، زبیر، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں فتح مکہ کے دن حضرت ابوقحافہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس حال میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لائے گئے کہ ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغامہ گھاس کی طرح سفید تھے تو رسول اللہ نے فرمایا اس سفیدی کو کسی اور چیز کے ساتھ بدل دو لیکن سیاہ رنگ سے بچو۔
Jabir b. 'Abdullah reported that Abu Quhafa was led (to the andience of the Holy Prophet) on the day of the Conquest of Mecca and his head and beard were white like hyssop, whereupon Allah's Messenger (may peace be upon him) said: Change it with something but avoid black.