متبرک پانی پینے کا بیان
راوی: قتیبہ بن سعید , جریر , اعمش , سالم بن ابی الجعد , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا هَذَا الْحَدِيثَ قَالَ قَدْ رَأَيْتُنِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ حَضَرَتْ الْعَصْرُ وَلَيْسَ مَعَنَا مَائٌ غَيْرَ فَضْلَةٍ فَجُعِلَ فِي إِنَائٍ فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهِ فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ وَفَرَّجَ أَصَابِعَهُ ثُمَّ قَالَ حَيَّ عَلَی أَهْلِ الْوُضُوئِ الْبَرَکَةُ مِنْ اللَّهِ فَلَقَدْ رَأَيْتُ الْمَائَ يَتَفَجَّرُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ فَتَوَضَّأَ النَّاسُ وَشَرِبُوا فَجَعَلْتُ لَا آلُوا مَا جَعَلْتُ فِي بَطْنِي مِنْهُ فَعَلِمْتُ أَنَّهُ بَرَکَةٌ قُلْتُ لِجَابِرٍ کَمْ کُنْتُمْ يَوْمَئِذٍ قَالَ أَلْفًا وَأَرْبَعَ مِائَةٍ تَابَعَهُ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ جَابِرٍ وَقَالَ حُصَيْنٌ وَعَمْرُو بْنُ مُرَّةَ عَنْ سَالِمٍ عَنْ جَابِرٍ خَمْسَ عَشْرَةَ مِائَةً وَتَابَعَهُ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ عَنْ جَابِرٍ
قتیبہ بن سعید، جریر، اعمش، سالم بن ابی الجعد، جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے آپ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دیکھا، عصر کا وقت آچکا تھا، ہمارے پاس تھوڑے سے بچے ہوئے پانی کے سوا کچھ بھی نہ تھا، وہ پانی ایک برتن میں رکھا گیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس میں داخل کیا، اپنی انگلیاں کشادہ کیں اور فرمایا وضو کرنے والو! آؤ برکت اللہ کی طرف سے ہے، چنانچہ میں نے دیکھا کہ پانی آپ کی انگلیوں کے درمیان سے نکل رہا ہے، لوگوں نے وضو کیا اور پیا، جتنا میرے پیٹ میں آسکتا تھا اس کو بھرنے میں میں نے کوتاہی نہیں کی، اس لئے کہ میں نے جانا کہ یہ متبرک ہے، میں نے جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ اس دن تم کتنے آدمی تھے، انہوں نے کہا کہ ہم چار سو (400) آدمی تھے، عمرو نے جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس کی متابعت میں روایت کی ہے، اور حصین وعمروبن مرہ، بواسطہ سالم، جابر پندرہ سو (1500) کی تعداد روایت کی ہے، اور سعید بن مسیب نے جابر سے اس کی متابعت میں روایت کی ہے۔
Narrated Jabir bin 'Abdullah:
I was with the Prophet and the time for the 'Asr prayer became due. We had no water with us except a little which was put in a vessel and was brought to the Prophet . He put his hand into it and spread out his fingers and then said, "Come along! Hurry up! All those who want to perform ablution. The blessing is from Allah.'' I saw the water gushing out from his fingers. So the people performed the ablution and drank, and I tried to drink more of that water (beyond my thirst and capacity), for I knew that it was a blessing. The sub-narrator said: I asked Jabir, "How many persons were you then?" He replied, "We were one-thousand four hundred men." Salim said: Jabir said, 1500.