صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ بیماریوں کا بیان ۔ حدیث 636

اگر کوئی شخص کسی مریض کی عیادت کو جائے اور نماز کا وقت آجائے تو وہیں جماعت سے نماز پڑھ لینے کا بیان

راوی: محمد بن مثنی , یحیی , ہشام , والد ہشام , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهِ نَاسٌ يَعُودُونَهُ فِي مَرَضِهِ فَصَلَّی بِهِمْ جَالِسًا فَجَعَلُوا يُصَلُّونَ قِيَامًا فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ اجْلِسُوا فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ إِنَّ الْإِمَامَ لَيُؤْتَمُّ بِهِ فَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَإِنْ صَلَّی جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ قَالَ الْحُمَيْدِيُّ هَذَا الْحَدِيثُ مَنْسُوخٌ لِأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخِرَ مَا صَلَّی صَلَّی قَاعِدًا وَالنَّاسُ خَلْفَهُ قِيَامٌ

محمد بن مثنی، یحیی ، ہشام، والد ہشام، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری میں کچھ لوگ عیادت کے لئے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو بیٹھ کر نماز پڑھائی، لیکن لوگ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو بھی بیٹھنے کا اشارہ کیا، جب نماز سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ امام اس لئے ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے، جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھاؤ اور اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو، ابوعبداللہ (بخاری) کہتے ہیں کہ حمیدی کا قول ہے کہ یہ حدیث منسوخ ہے، اس لئے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری نماز جو پڑھی ہے وہ بیٹھ کر پڑھی ہے اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے تھے۔

Narrated 'Aisha:
During the ailment of the Prophet some people came to visits him. He led them in prayer while sitting. but they prayed standing, so he waved to them to sit down. When he had finished the prayer, he said, "An Imam is to be followed, so when he bows, you should bow. and when he raises his head, you should raise yours, and if he prays sitting. you should pray sitting." Abu Abdullah said Al-Humaidi said, (The order of ) "This narration has been abrogated by the last action of the Prophet as he led the prayer sitting, while the people prayed standing behind him'

یہ حدیث شیئر کریں