مریض کا کہنا کہ میرے تکلیف ہے ہائے میرا سر اور مجھے سخت درد ہے اور حضرت ایوب علیہ السلام کا کہنا کہ مجھے بیماری لگ گئی ہے اور تو بہت بڑا رحم کرنے والا ہے
راوی: قبیصہ , سفیان , ابن ابی نجیح وایوب , مجاہد , عبد الرحمن بن ابی لیلی , کعب بن عجرہ
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ وَأَيُّوبَ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مَرَّ بِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أُوقِدُ تَحْتَ الْقِدْرِ فَقَالَ أَيُؤْذِيکَ هَوَامُّ رَأْسِکَ قُلْتُ نَعَمْ فَدَعَا الْحَلَّاقَ فَحَلَقَهُ ثُمَّ أَمَرَنِي بِالْفِدَائِ
قبیصہ، سفیان، ابن ابی نجیح وایوب، مجاہد، عبدالرحمن بن ابی لیلی، کعب بن عجرہ کہتے ہیں کہ میرے پاس سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گزرے اور میں ہانڈی کے نیچے آگ سلگائے ہوئے تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تمہیں جوئیں تکلیف دیتی ہیں میں نے کہا جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نائی کو بلوایا جس نے میرے سر کو مونڈ دیا پھر آپ نے مجھے فدیہ کا حکم دیا۔
Narrated Ka'b bin 'Ujara:
The Prophet passed by me while I was kindling a fire under a (cooking) pot. He said, "Do the lice of your head trouble you?" I said, "Yes." So he called a barber to shave my head and ordered me to make expiation for that."