باب
راوی: سفیان بن وکیع , عبدالرحمن بن مہدی , حرب بن شداد , یحیی بن ابی کثیر , یعیش بن ولید , مولی زبیر , زبیر بن عوام
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَکِيعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ حَرْبِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ يَعِيشَ بْنِ الْوَلِيدِ أَنَّ مَوْلَی الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ أَنَّ الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ حَدَّثَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ دَبَّ إِلَيْکُمْ دَائُ الْأُمَمِ قَبْلَکُمْ الْحَسَدُ وَالْبَغْضَائُ هِيَ الْحَالِقَةُ لَا أَقُولُ تَحْلِقُ الشَّعَرَ وَلَکِنْ تَحْلِقُ الدِّينَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّی تُؤْمِنُوا وَلَا تُؤْمِنُوا حَتَّی تَحَابُّوا أَفَلَا أُنَبِّئُکُمْ بِمَا يُثَبِّتُ ذَاکُمْ لَکُمْ أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَکُمْ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ قَدْ اخْتَلَفُوا فِي رِوَايَتِهِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ فَرَوَی بَعْضُهُمْ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ يَعِيشَ بْنِ الْوَلِيدِ عَنْ مَوْلَی الزُّبَيْرِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَذْکُرُوا فِيهِ عَنْ الزُّبَيْرِ
سفیان بن وکیع، عبدالرحمن بن مہدی، حرب بن شداد، یحیی بن ابی کثیر، یعیش بن ولید، مولیٰ زبیر، حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم لوگوں میں پہلی امتوں والا مرض گھس آیا ہے اور وہ حسد اور بغض ہے جو تباہی کی طرف لے جاتا ہے (مونڈ دیتا ہے) میرا یہ مطلب نہیں کہ بالوں کو مونڈ دیتا ہے بلکہ وہ دین کو مونڈ دیتا ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے تم لوگ اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو سکتے جب تک مومن نہ ہو جاؤ اور اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو سکتے جب تک مومن نہ ہو جاؤ اور اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک آپس میں محبت سے نہ رہو گے۔ کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جو تم لوگوں میں محبت کو دوام بخشے؟ وہ یہ کہ تم آپس میں سلام کو رواج دو۔
Sayyidina Zubair ibn Awwam (RA) reported that the Prophet (SAW) said, "The disease of the people before you, jealousy and hatred has penetrated in you. It is the shaver. I do not say that it shaves the hair, but it shaves religion. By Him in Whose hand is my life, you will not enter Paradise till you believe, and you will not believe till you love each other. Shall I not inform you what strengthens that for you? Spread Salaam among yourselves.”
——————————————————————————–