باب
راوی: ابوموسی انصاری , عبداللہ بن ادریس , شعبة , برید بن ابی مریم , ابوحوراء سعدی کہتے ہیں کہ میں نے حسن بن علی
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَی الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ أَبِي الْحَوْرَائِ السَّعْدِيِّ قَالَ قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ مَا حَفِظْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حَفِظْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعْ مَا يَرِيبُکَ إِلَی مَا لَا يَرِيبُکَ فَإِنَّ الصِّدْقَ طُمَأْنِينَةٌ وَإِنَّ الْکَذِبَ رِيبَةٌ وَفِي الْحَدِيثِ قِصَّةٌ قَالَ وَأَبُو الْحَوْرَائِ السَّعْدِيُّ اسْمُهُ رَبِيعَةُ بْنُ شَيْبَانَ قَالَ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ بُرَيْدٍ فَذَکَرَ نَحْوَهُ
ابوموسی انصاری، عبداللہ بن ادریس، شعبہ، برید بن ابی مریم، ابوحوراء سعدی کہتے ہیں کہ میں نے حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کون سی حدیث یاد کی ہے؟ انہوں نے فرمایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ قول یاد رکھا ہے کہ ایسی چیز جو تمہیں شک میں مبتلا کرے اسے چھوڑ کر وہ چیز اختیار کرلو جو تمہیں شک میں نہ ڈالے، اس لئے کہ سچ سکون ہے اور جھوٹ شک و شبہ ہے۔ اس حدیث میں ایک قصہ ہے۔ یہ حدیث صحیح ہے۔ ابوحوراء کا نام ربیعہ بن شیبان ہے۔ محمد بن بشار بھی محمد بن جعفر سے وہ شعبہ سے اور وہ بریدہ سے اسی کی مانند حدیث نقل کرتے ہیں۔
Abul Hawra Sadi narrated: I asked Hasan ibn Ali (RA) ‘, ‘What hadith have you heard from Allah’s Messenger? He said, I have learnt from him : "Abandon that which puts you in doubt and take up that which does not cause you doubt, because truth brings contentment of heart while falsehood causes confusion and doubt.”
[Ahmed 1723, Nisai 5722]