مجاہدین کی خدمت جہاد ہے
راوی: عبداللہ بن عمرو بن ابی حجاج , ابومعمر عبدالوارث حسین , یحیی , ابوسلمہ , بسر بن سعید , زید بن خالد الجہنی
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي الْحَجَّاجِ أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنِي يَحْيَی حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنِي بُسْرُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ الْجُهَنِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَدْ غَزَا وَمَنْ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ فَقَدْ غَزَا
عبداللہ بن عمرو بن ابی حجاج، ابومعمر عبدالوارث حسین، یحیی، ابوسلمہ، بسر بن سعید، حضرت زید بن خالد الجہنی سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والے غازی کی تیاریوں میں ہاتھ بٹائے گا تو گویا وہ بھی جہاد میں شریک ہوا اور جو شخص غازی کے پیچھے اس کے اہل وعیال کی اچھی خبر گیری کرے گا تو گویا وہ بھی جہاد میں شریک ہوا۔