سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 749

تیراندازی کی فضیلت

راوی: سعید بن منصور , عبداللہ بن وہب , عمرو بن حارث , ابوعلی , ثمامہ بن شفی , عقبہ بن عامر

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي عَلِيٍّ ثُمَامَةَ بْنِ شُفَيٍّ الْهَمْدَانِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ يَقُولُ وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ أَلَا إِنَّ الْقُوَّةَ الرَّمْيُ أَلَا إِنَّ الْقُوَّةَ الرَّمْيُ أَلَا إِنَّ الْقُوَّةَ الرَّمْيُ

سعید بن منصور، عبداللہ بن وہب، عمرو بن حارث، ابوعلی، ثمامہ بن شفی، حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ میں نے برسر منبر جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جہاں تک ہو اور جس حد تک ہو طاقت کے ذریعہ دشمنان حق سے نبرد آزما ہونے کی تیاری کرو۔ جان لو طاقت سے مراد تیر اندازی ہے طاقت سے مراد تیر اندازی ہے طاقت سے مراد تیر اندازی ہے (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین دفعہ یہ جملہ زور دے کر فرمایا تاکہ قوت کا مفہوم اچھی طرح ذہن نشین ہو جائے)۔

یہ حدیث شیئر کریں