سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 763

والدین کی مرضی کے بغیر جہاد میں شرکت

راوی: محمد بن کثیر , سفیان , عطاء بن سائب , عبداللہ بن عمرو

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَطَائُ بْنُ السَّائِبِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ جِئْتُ أُبَايِعُکَ عَلَی الْهِجْرَةِ وَتَرَکْتُ أَبَوَيَّ يَبْکِيَانِ فَقَالَ ارْجِعْ عَلَيْهِمَا فَأَضْحِکْهُمَا کَمَا أَبْکَيْتَهُمَا

محمد بن کثیر، سفیان، عطاء بن سائب، حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ ایک شخص جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہجرت پر بیعت کرنے کی نیت سے حاضر ہوا ہوں اور میں نے اپنے والدین کو روتے ہوئے چھوڑا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جا ان کے پاس واپس جا اور ان کو ہنسا جس طرح تو نے ان کو رلایا۔

Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As:
A man came to the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) and said: I came to you to take the oath of allegiance to you on emigration, and I left my parents weeping. He (the Prophet) said: Return to them and make them laugh as you made them weep.

یہ حدیث شیئر کریں