جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں ۔
راوی: سوید بن سعید عبدالعرزیز بن ابی حازم ابوسلمہ عبدالرحمن عائشہ
حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ وَاعَدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام فِي سَاعَةٍ يَأْتِيهِ فِيهَا فَجَائَتْ تِلْکَ السَّاعَةُ وَلَمْ يَأْتِهِ وَفِي يَدِهِ عَصًا فَأَلْقَاهَا مِنْ يَدِهِ وَقَالَ مَا يُخْلِفُ اللَّهُ وَعْدَهُ وَلَا رُسُلُهُ ثُمَّ الْتَفَتَ فَإِذَا جِرْوُ کَلْبٍ تَحْتَ سَرِيرِهِ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ مَتَی دَخَلَ هَذَا الْکَلْبُ هَاهُنَا فَقَالَتْ وَاللَّهِ مَا دَرَيْتُ فَأَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ فَجَائَ جِبْرِيلُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاعَدْتَنِي فَجَلَسْتُ لَکَ فَلَمْ تَأْتِ فَقَالَ مَنَعَنِي الْکَلْبُ الَّذِي کَانَ فِي بَيْتِکَ إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ کَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ
سوید بن سعید ، عبدالعرزیز بن ابی حازم، ابوسلمہ ، عبدالرحمن، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک وقت میں آنے کا وعدہ کیا جب وہ وقت آیا تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ مبارک میں ایک لکڑی دیکھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ مبارک سے وہ لکڑی پھینکی اور فرمایا اللہ تعالیٰ اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ادھر ادھر دیکھا تو تخت کے نیچے ایک کتے کے پلے پر نظر ٹھہری آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے عائشہ یہ کتا یہاں کب داخل ہوا؟ تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا اللہ کی قسم میں نہیں جانتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق وہ کتاباہر نکال دیا گیا تو اسی وقت حضرت جبرائیل آگئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا اور میں آپ کے انتظار میں بیٹھا رہا لیکن آپ نہیں آئے تو حضرت جبریئل نے فرمایا مجھے اس کتے نے روکا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں تھا کیونکہ ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے کہ جس گھر میں کتے اور تصویریں ہوں۔
A'isha reported that Gabriel (peace be upon him) made a promise with Allah's Messenger (may peace be upon him) to come at a definite hour; that hour came but he did not visit him. And there was in his hand (in the hand of Allah's Apostle) a staff. He threw it from his hand and said: Never has Allah or His messengers (angels) ever broken their promise. Then he cast a glance (and by chance) found a puppy under his cot and said: 'A'isha, when did this dog enter here? She said: BY Allah, I don't know He then commanded and it was turned out. Then Gabriel came and Allah's Messenger (may peace be upon him) said to him: You promised me and I waited for you. but you did not come, whereupon he said: It was the dog in your house which prevented me (to come), for we (angels) do not enter a house in which there is a dog or a picture.