سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 765

والدین کی مرضی کے بغیر جہاد میں شرکت

راوی: سعید بن منصور , عبداللہ بن وہب , عمرو بن حارث , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ دَرَّاجًا أَبَا السَّمْحِ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَجُلًا هَاجَرَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْيَمَنِ فَقَالَ هَلْ لَکَ أَحَدٌ بِالْيَمَنِ قَالَ أَبَوَايَ قَالَ أَذِنَا لَکَ قَالَ لَا قَالَ ارْجِعْ إِلَيْهِمَا فَاسْتَأْذِنْهُمَا فَإِنْ أَذِنَا لَکَ فَجَاهِدْ وَإِلَّا فَبِرَّهُمَا

سعید بن منصور، عبداللہ بن وہب، عمرو بن حارث، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص (جہاد کی غرض سے) یمن سے ہجرت کر کے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ کیا یمن میں تیرا کوئی (رشتہ دار وغیرہ) ہے اس نے کہا ہاں میرے ماں باپ ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کہ کیا انہوں نے تجھے (ہجرت اور جہاد کی) اجازت دی ہے؟ اس نے کہا نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اب تو انہیں کے پاس جا اور ان سے اجازت لے۔ اگر وہ تجھے اجازت دیدیں تو جہاد میں شریک ہو ورنہ انہیں کی (خدمت کر کے) نیکی کما۔

Narrated AbuSa'id al-Khudri:
A man emigrated to the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) from the Yemen. He asked (him): Have you anyone (of your relatives) in the Yemen? He replied: My parents. He asked: Did they permit you? He replied: No. He said: Go back to them and ask for their permission. If they permit you, then fight (in the path of Allah), otherwise be devoted to them.

یہ حدیث شیئر کریں